8 نومبر 2014 - 12:16
اوباما نے عراق میں امریکی فوجی بھیجنے کا حکم

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے عراق میں ایک ہزار پانچ سو سے زیادہ فوجی مشیر عراق بھیجے جانے کا حکم دے دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق باراک اوباما نے جمعے کے دن توثیق کر دی کہ  عراق کی سیکورٹی فورسز اور عراقی کردوں کی تربیت کے مقصد سے امریکی فوجیوں کا ایک اور گروہ عراق بھیجا جائے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان امریکی فوجیوں کو دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے میں عراق کی سیکورٹی فورسز اور عراقی کردوں کو مدد دینے کے منصوبے پر عملدرآمد کے لۓ عراق بھیجا جائے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گيا ہے کہ ان امریکی فوجیوں کی عراق روانگی کے بعد عراق میں موجود امریکی فوجی مشیروں کی تعداد تقریبا دگنی ہوجائے گی۔ اس سے قبل تقریبا ایک ہزار ایک سو امریکی فوجی مشیر عراقی فوجیوں کو ٹریننگ دینے کے مقصد سے عراق بھیجے جا چکے ہیں۔

.......

/169